کویت کے نائب وزیراعظم نے ملک میں کرفیو نافذ کرنے کی تجویز دیدی

کویت کے نائب وزیراعظم نے ملک میں کرفیو نافذ کرکے غیرملکیوں کو ملک سے واپس بھیجنے کی تجویز دیدی ہے . کویتی نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ انس الصالح نے کہا ہے کہ عوام کی جانب سے حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے کی صورت میں کرفیو لگا کر غیرملکیوں کو واپس بھیجنے جیسے اقدامات کیے جاسکتے ہیں .

انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزارت صحت کی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ملک کا صحت کا نظام کبھی بھی گرنے نہیں دیں گے.

اگر شہری اور تارکین وطن لاپرواہی برتیں گے یا ان ہدایات کو سنجیدگی سے نہیں لیں گے تو ریاست کو یقینی طور پر سخت ردِعمل دینا پڑے گا. انہوں نے کہا ہے کہ زیادہ تر لوگ ہدایات پر عمل کر رہے ہیں لیکن کچھ لوگ ان ہدایات پر عمل نہیں کررہے جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے. نائب وزیراعظم نے ہر ایک کو خبروں کے لئے سرکاری ذرائع پر انحصار کرنے اور گھر کے اندر ہی رہنے کی کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک کہ گھر سے باہر نکلنا قطعی ضروری نہ ہو تب تک گھروں میں رہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ کھانے پینے کے ذخیرے کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے. خیال رہے کہ کویتی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مملکت میں مزید 8 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے جس کے بعد کویت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 112 تک جا پہنچی ہے. العربیہ نیٹ نیوز کے مطابق تین مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading