کووڈکی نئی قسم اومیکرون دنیا کے کئی ممالک میں پہنچ گئی

A health worker wearing personal protective equipment (PPE) administers a Covid-19 coronavirus nasal swab during a round of testing of workers outside a market in Bangkok on September 4, 2021. (Photo by Jack TAYLOR / AFP)

جنیوا،29 نومبر(یواین آئی) کورونا کی نئی قسم اومیکرون نے دنیا میں پنجے گاڑنا شروع کردیئے ہیں اور ڈیلٹا ویرینٹ سے دُگنی رفتار سے پھیلنے والے اس وائرس نے کئی ملکوں کو خوف زدہ کردیا۔

جنوبی افریقہ سے سر اٹھانے والا وائرس برطانیہ، جرمنی، بیلجیم، اٹلی اور چیک ری پبلک کے بعد آسٹریلیا پہنچ گیا ۔رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ سے سڈنی آنے والے 2 مسافروں میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ نیدر لینڈز پہنچنے والے 61 مسافروں میں سے 13 اومیکرون کے مریض نکلے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے عوامی مقامات اور سفر کے دوران ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا جبکہ سعودی عرب نے مزید 7 افریقی ملکوں پر سفری پابندیاں لگادیں۔اس کے علاوہ مراکش نے دو ہفتوں کے لیے بین الاقوامی فضائی آپریشن بند کردیاجبکہ اسرائیل نے غیر ملکیوں کی آمد روک دی ہے۔

جنوبی افریقہ کے حکام نے کہا ہے کہ وائرس نے غیر ویکسین شدہ افراد کو نشانہ بنایا جبکہ وائرس کی واحد علامت ایک ، دو دن تک پٹھوں میں درد اور تھکاوٹ کا احساس ہے