
بی سی بی کے صدر نظم الحسن کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ 21 اور 22 مارچ کو ڈھاکا میں شیڈول ورلڈ الیون اور ایشیا الیون کے میچز کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں میچز کا انعقاد مشکل دکھائی دے رہا تھا اس لیے فیصلہ کیا کہ میچز موخر کردیے جائیں اور صورتحال کو دیکھتے ہوئے نئی تاریخیں طے کی جائیں گی۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے پیش نظر ورلڈالیون اور ایشیا الیون کے مابین ہونے والے میچز کو ملتوی کر دیا ہے۔
یاد رہے کی ورلڈ اور ایشیا الیون میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں تھا جب کہ زیادہ تر تعداد بنگلادیشی اور بھارتی کرکٹرز کی تھی۔
یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان