کورونا وائرس:شاہ رخ خان 25 ہزار حفاظتی کٹس عطیہ کریں گے

ممبئی۔بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ انڈیا کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے کے لیے 25 ہزار حفاظتی کٹس عطیہ کریں گے۔

54 برس کے اداکار شاہ رخ خان نے انڈیا میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے گزشتہ ماہ متعدد اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ انھوں نے مفت کھانا فراہم کرنے اور کووڈ 19 کے مریضوں کے علاج کے لیے اپنے چار منزلہ دفتر کی پیشکش کی تھی۔انڈیا میں کورونا وائرس سے اب تک 339 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading