ریلوے اور ہوائی سرویس بھی لاک ڈاؤن تک بند رہیں گی

نئی دہلی۔پی ایم نریندر مودی نے لاک ڈاؤن کی مدت میں 3 مئی تک توسیع کرنے کا اعلان منگل کی صبح 10 بجے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کر دیا۔ اس اعلان کے بعد ریلوے نے اپنی خدمات 3 مئی تک بند کرنے کا فیصلہ سنایا اور سبھی مسافر ٹرینیں رد کر دی گئیں۔

ریلوے کے افسران نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے نے 3 مئی تک اپنی خدمات بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سبھی گھریلو اور بین الاقوامی ائیرلائنس نے بھی 3 مئی کو 11.59 بجے تک پروازوں کو رد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading