گریٹر نوئیڈا کے نالج پارک واقع گلگوٹیا کالج میں بنے کوارنٹائن ہوم میں رکھے گئے کورونا انفیکشن کے مشتبہ مریض نے اتوار کی شام چھٹی منزل سے کود کر خودکشی کر لی۔ ضلع انتظامیہ نے رات میں بیان جاری کر کے کہا کہ کوارنٹائن ہوم کی چھت سے چھلانگ لگا کر ایک نوجوان نے خودکشی کر لی ہے۔ ضلع کے ایک افسر نے اس سلسلے میں مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ "نوجوان کا نام محمد گلزار تھا۔
وہ نوئیڈا کے فیز-2 میں رہتا تھا۔ اس نوجوان کو انفیکشن کا مشتبہ مریض مان کر کوارنٹائن سنٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔ ابھی تک اس کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔ رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔”