امید سے دوگنی ہے کورونا پھیلنے کی رفتار

کورونا وائرس کی زد میں اس وقت دنیا کے 200 سے زیادہ ممالک ہیں اور ہر کوئی خوف کے سائے میں زندگی گزار رہا ہے۔ پوری دنیا میں اب تک اس وائرس سے 18 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔ ایک لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا انفیکشن کی وجہ سے جان گنوا چکے ہیں۔ کورونا وائرس پر پوری دنیا میں تحقیق اور مطالعے لگاتار ہو رہے ہیں۔

ہر دن نئے دعوے سامنے آ رہے ہیں۔ اس درمیان پتہ چلا ہے کہ کورونا وائرس کے بارے میں جتنا اندازہ لگایا گیا تھا، یہ اس سے دوگنی رفتار سے پھیل رہا ہے۔ چین کے وہان شہر پر کیے گئے ریسرچ میں یہ انکشاف ہوا ہے۔ پہلے یہ جانکاری ملی تھی کہ کورونا وائرس کا انفیکشن ایک مریض تقریباً 2.2 سے 2.7 لوگوں کو پہنچا سکتا ہے۔ یعنی 2 سے 3 لوگوں کو۔ لیکن اب نئی جانکاری یہ ملی ہے کہ کورونا وائرس کا ایک متاثر مریض 5.7 لوگوں کو بیمار کر سکتا ہے، یعنی 6 لوگوں کو بیمار کر سکتا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading