جلگاوں ضلع کے پہلے کورونا مثبت مریض کی ١٤ دنوں بعد جانچ رپورٹ منفی آئ ۔شہر و ضلع بھر میں کورونا کے تعلق سے بڑا دلاسہ

جلگاوں ١٣ اپریل( سعید پٹیل )ضلع سول اسپتال و طبی کالج اور کورونا کووڈ۔١٩ شبعے سے موصولہ پریس نوٹ کی اطلاعات کے مطابق جلگاوں شہر سمیت پورے ضلع کے پہلے کورونا مثبت مریض کی ١٤ دنوں بعد والی جانچ رپورٹ منفی آئ ہے۔اس خبر سے ضلع واسیوں بالخصوص شہریان میں خوشی کی لہر پائ جاتی ہیں جو کہ اس وباء کے دھشت کے ماحول میں بڑا دلاسہ ہے۔١٢ اپریل تک التواء میں پڑے ہوۓ ٣٦ مشتبہ مریضوں میں سے ٢٨ مشتبہ مریضوں کی جانچ رپورٹ منفی آئ ہیں۔جبکہ ٨ مشتبہ مریضوں کی جانچ ابھی تک موصول نہیں ہوئ ہیں۔اس کی اطلاع ضلع سول سرجن ڈاکٹر این ایس چوہان انھوں نے دی ہے۔اس طرح مریض کے رابطے میں آنے والےاور اس کے اہل خانہ کی کورونا جانچ رپورٹ پہلے ہی منفی آچکی ہے۔اس موقع پر جلگاوں ضلع منیار برادری نے اللا کے حضور شکر ادا کیا۔اسی برادری نے اسپتال کا عملہ اور دیگر تمام متعلقین کا بھی شکریہ ادا کیا۔اور اپنے راشن کٹ کی تقسیم کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ جلگاؤں تحصیل کے بورنار اس دیہات میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے یومیہ مزدوری یا کھیت کھلیانوں میں روزی کما کر گذر بسر کرنے والے غریب و ضرورتمندوں میں راشن کٹ کی تقسیم کی۔ برادری کے ریاستی صدر فاروق شیخ ،رکن سلیم محمد ،ہارون شیخ محبوب ،عبدالروف شیخ ، طیب شیخ ، محمد عابد ان ذمداران نے بورنار کے نہال شفیع ، فروز سعید ، شکیل شیخ ان حضرات کو گاؤں میں غریب اور ضرورتمندوں میں تقسیم کرنے کےلۓ راشن کٹس سپرد کیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading