کورونا بحران: برطانیہ کے بعد امریکہ کا بھی اپنے شہریوں کو ہندوستان کا سفر نہ کرنے کا مشورہ

ہندوستان میں کورونا وبا کاقہر جاری ہےاور ہرروزکورونا کےنئے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔اس صورتحال کو دیکھتےہوئے امریکہ نےاپنےشہریوں سےکہا ہےکہ وہ موجودہ حالات کو دیکھتےہوئے ہندستان کا سفر نہ کریں۔ ادھر برطانیہ نے بھی ہندوستان کو ریڈ لسٹ میں ڈال دیاہے ۔

امریکہ نےاپنےشہریوں سےکہاہےکہ ہندوستان میں کورونا وبابہت تیزی سےپھیل رہی ہےایسی صورت میں اس کو اپنےشہریوں کی فکرہے اور موجودہ صورتحال کونظر میں رکھتےہوئے اس نے اپنےشہریوں سےاپیل کی ہےکہ وہ ہندوستان کا سفر نہ کریں۔ اس سے قبل برطانیہ نے ہندوستان کو ان ممالک کی’ریڈ لسٹ‘ میں ڈال دیا ہے جس کےبعد برطانوی اور آئرش شہریوں کو ہندوستان سے برطانیہ جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔اس کےساتھ بیرون ممالک سےواپس لوٹنے والے برطانوی شہریوں کو ہوٹل میں ہی دس دن کےلئےکوارنٹائن کرنا لازمی ہوگا۔

واضح رہے ملک میں اس وقت تک کورونا کے ڈیڑ کروڑ مریض رپورٹ ہو چکےہیں اور کل یہ تعداد دو لاکھ 56 ہزار سے زائد تھی اور کل اس وباسے مرنےوالوں کی تعداد 17 سو سےزائد تھی۔ملک کےکئی حصوںمیں کرفیو نافذ کیا جاچکا ہے۔ دہلی میں 26 اپریل تک لاک ڈاؤْں نافذ کیا جا چکا ہے۔