کنگ خان کے بیٹے آرین خان یہ کس لڑکی کی باہوں میں ہیں؟

SRk

ممبئی:بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان گزشتہ کچھ دنوں سے کافی سرخیوں میں ہیں۔ انہوں نے فلم دی لائن کنگ میں سمبا کیلئے اپنی آواز دی ہے۔ آرین خان کی اس کام کیلئے کافی تعریفیں کی گئی ہیں۔ یہاں تک کہا گیا کہ والد شاہ رخ خان سے آرین کی آواز کافی مماثلت رکھتی ہے۔ وہیں اب آرین خان ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں آگئے ہیں ، جس کی وجہ ان کی تازہ تصویریں ہیں۔ اپنی تازہ تصاویر میں آرین خان کسی مسٹری گرل کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ وائرل ہورہی ان تصویروں میں ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ یہ لڑکی آخر کون ہے ؟۔آرین خان اس مسٹری گرل کو گلے لگاتے ہیں ، بانہوں میں بانہیں ڈالے نظر آتے ہیں ، کچھ تصویروں میں اس مسٹری گرل کے ساتھ وہ ڈانس کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔ تصویروں میں دونوں کافی مستی کرتے نظر آرہے ہیں اور ان کی کیمسٹری بھی کافی دلچسپ نظر آرہی ہے۔ تصویروں میں مسٹری گرل لال رنگ کے ون پیس میں کافی خوبصورت لگ رہی ہے۔ وہیں آرین خان بلیک جیکٹ میں کافی ہینڈسم دکھائی دے رہے ہیں۔آرین اور مسٹری گرل کو ایک ساتھ دیکھ کر کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر پوچھ ڈالا کہ کیا یہ آرین کی گرل فرینڈ ہے ؟۔ یہ لڑکی آرین کی گرل فرینڈ ہے یا نہیں ، یہ بات تو ابھی تک واضح نہیں سکی ہے ، لیکن اس مسٹری گرل کے بارے میں کئی میڈیا رپورٹس میں یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ وہ لندن کی ایک بلاگر ہے ، جو آرین کو ڈیٹ کررہی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading