آج 2019 لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے والا ہے شدت کی گرمی کے ساتھ ہی شہر کی سیاست بھی گرمائی ہوئی ہےامید ہے نتائج کے بعد یہ گرمی کم ہوجائے ملک میں مذہب کی سیاست اور مذہبی سیاست کا بول بالا ہے سبھی مذہب کے اندھے اس نفرت کے جال کو بون رہے ہیں.
جسکی وجہہ سے فرقہ واریت اور مذہبی منافرت بڑھ چکی ہے اور سیاست کے بازیگر جو دوست نظر آتے ہیں حقیقت میں وہ دشمن ہوتے ہے اور جو دشمن نظر آتے ہے وہ حقیقی دوست ہوتے ہے اورنگ آباد کی سیاست کا بھی کچھ ایسا ہی حال ہے سبھی سیاسی پارٹیاں مخالفین کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتی ہے اور اس کی جی توڑ کوشش بھی کرتی ہے اس جان لیوا مقابلہ آرائی میں ہر بار غرباء پر مصیبت آتی ہے11 مئی اورنگ آباد میں ایک ہی رات میں غریبوں کی کروڑوں کا نقصان ہوا تھا اور دو جانیں بھی گئ تھی مالی نقصان کی بھرپائی شائد ہوگئی ہو لیکن جانی نقصان کی بھرپائی نہیں ہو سکی آج بھی معصوم بیٹے کا باپ اپنے بیٹے کی واپسی کی منتظر ہے اس فسادات کے بعد شہر کے سینکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا جنھوں نے پچھلی عید جیل کی سلاخوں میں منائی کسی کا کچھ نہیں بگڑا فساد میں غریب کے بچے گولی اور لاٹھی کا شکار ہوئے اور جیلوں کی صعوبتیں برداشت کرتے رہیں.
لہذا آج نتائج جو بھی ہو قبول کریں کیونکہ اللہ رب العزت کا کوئی بھی فیصلہ حکمت سے خالی نہیں جذبات پر قابو رکھے بھائی چارہ قائم رکھے رمضان المبارک کا احترام کریں شہر کے ماحول کو پرامن رکھے چھوٹے موٹے واقعات اور افواہوں پردھیان نہ دیں پولیس انتظامیہ پر بھروسہ رکھیں انشاللہ رمضان المبارک امن و امان سے گزریں گے…
شہاب مرزا 9595024421