کسی بھی پارٹی کے کارکنان ہی اس کی طاقت ہوتے ہیں- کابینی وزیر ڈا کٹر جتیندر اوہاڈ آئندہ ہونے والے کارپوریشن الیکشن کی تیاریاں شروع کرنے کی کارکنان کو ہدایات

کسی بھی پارٹی کے کارکنان ہی اس کی طاقت ہوتے ہیں- کابینی وزیر ڈاکٹر جتیندر اوہاڈ
آئندہ ہونے والے کارپوریشن الیکشن کی تیاریاں شروع کرنے کی کارکنان کو ہدایات
تھانے (آفتاب شیخ)
کسی بھی پارٹی کے کارکنان ہی اس کی طاقت ہوتے ہیں، تمھاری طاقت اور تمھارے کام کی وجہ سے ہی میں 80ہزا ر ووٹوں سے اسمبلی الیکشن میں چن کر آیا تھا ۔اس طرح کا اظہار خیال کارکنان کی ایک میٹنگ جو گوا میں منعقد کی تھی اس میں کابینی وزیر اور ممبرا کلوا کے رکن اسمبلی ڈاکٹر جتیندر اوہاڈ نے کیا ۔انھوں نے یہاں کہا کہ جتنا ممبرا میں کام ہے اتنا ہی کلوا میں بھی ہے ۔ کلوا میں بھی ہمارے طاقتور نگر سیوک و کارکنان ہیں ان دونوں حلقوں کو ملاکر ہماری تعداد مہانگر پالیکا میں کم نہیں ہے ۔
گوا میں منعقدہ کانفرنس کے دوران جتیندر اوہاڈ نے کہا آئندہ میئر ہمار ا ہو نہ ہو لیکن ہماری پارٹی آئندہ کارپوریشن میں فیصلہ کن ہوگی جو بھی فیصلہ ہوگا این سی پی سے پوچھے بغیر نہیں ہوگا۔ آگے دیکھا جائے گا کہ ہم کس کے ساتھ جائیں گے کس کا ساتھ دیں گے یہ فیصلہ ابھی نہیں کیا جائے گا اس بار ہمارا ٹارگیٹ بھارت گیئر تک نہیں شیل پھاٹا تک ہے۔ انھوں نے کارکنان کو کہا کہ آپسی رنجش کو بھلا دو اور ابھی سے دوستوں حلقوں، محلوں میں گشت کرنا شروع کردو۔ جتیندر اوہاڈ نے کہا کورونا وباء میں کھانا تقسیم کرنے کا کام، ایمبولینس، ریمڈیسور، دوائیں ، اسپتال پہنچانے کا کام جتنا ہم نے کیا ہے کسی اور نے مہاراشٹر بھر میں نہیں کیا ہوگا۔ الماس کالونی کی پائپ لائن کا کام مکمل ہوا ہے ساتھ ہی آئیڈیل مارکیٹ سے الماس کالونی جانے والے راستے کو بھی ہم بنائیں گے وہ ایک متبادل راستہ اس کالونی کو مل جائے گا۔ آج شہر کی بجلی پرائیویٹ تو ہوئی لیکن اس کے سبب آج کہیں بھی اوپر سے بجلی کے تار نہیں دکھائی دے رہے ہیں اوورہیڈ لائن بھی زمین کے نیچے سے ڈال دی گئی ہے ساتھ ہی بجلی گل ہونے کی شکایت لوگوں کی اب دور ہوگئی ہے انھیں ایک اچھی بجلی سروس مل رہی ہے۔ اس دوان کابینی وزیر جتیندر اوہاڈ نے بتایا کہ نادی الفلاح کے سامنے والا روڈ کنکریٹ ہوجانے کے بعد متل سے قبرستان ہوتا ہوا نادی الفلاح تک یہ پورا علاقہ کنکریٹ روڈ کا ہوجائے گا۔ ڈیولپمنٹ میں ممبرا کا کوئی ہاتھ نہیں پکڑ سکتا قبرستان کے پاس ایک بہت بڑی لائبریری تعمیر ہونے والی ہے برسات کے فوری بعد مارکیٹ و حج ہاوس کی عمارت کی تعمیر کا کام شروع ہوجائے گا۔ ساتھ ہی اسپتال ہمارا نیچے کا حصہ اکتوبر میں ہی شروع کردیا جائےگا۔