کرناٹک میں لاوڈ اسپیکر پر اذان کے معاملہ میں حکومت کا بڑا فیصلہ

کرناٹک میں لاوڈ اسپیکر سے اذان دینے کے معاملے میں کرناٹک وقف بورڈ نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ کرناٹک وقف بورڈ نے سرکولر میں ترمیم کرتے ہوئے وضاحت جاری کی ہے۔ اطلاع کے مطابق نماز فجر کی اذان لاوڈ اسپیکر کے ذریعہ دی جاسکتی ہے۔ کرناٹک وقف بورڈ نے اب وضاحت کی ہے۔کرناٹک وقف بورڈ نے اپنے نئے سرکلر میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سرکولر کے مواد کو غلط طریقے پیش کیا گیا ہے۔ فجر کی اذان کیلئے لاوڈ اسپیکر کے استعمال کو ممنوع قرار دینے کی بات غلط ہے۔ جبکہ سرکولرکے پوائنٹ نمبر تین میں کہا گیا ہے کہ لاوڈ اسپیکرکا استعمال اذان اور دیگر ضروری اعلانات کیلئے کیا جاسکتا ہے۔

Leave a comment