کار ڈرائیور سے لفٹ مانگنا لڑکی کو پڑا مہنگا

بھیونڈی:کار ڈرائیور نے لڑکی کو نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر لوٹی عصمت

تین ماہ بعد درج ہوا مقدمہ ، پولیس نے زانی کی تلاش میں تشکیل دی دو ٹیم

بھیونڈی (شارف انصاری):- نالاسوپارا کی ایک نوجوان لڑکی کو کار ڈرائیور سے لفٹ مانگنا مہنگا پڑا ۔كار ڈرائیور نے لڑکی کو نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر نہ صرف 10 ہزار روپیہ اینٹھ لئے بلکہ اس کے ساتھ بار بار عصمت دری بھی كرتا رہا ۔ عصمت لٹنے اور خود کو ٹھگا محسوس کرنے کے بعد لڑکی نے کار ڈرائیور پر بھیونڈی کے كونگاوں پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا ہے ۔ لیکن فرار زانی ابھی تک پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا ہے ۔جسکی تلاش پولیس سرگرمی کے ساتھ کررہی ہے

کون گاوں پولیس کے مطابق نالاسوپارا کی رہنے والی ایک 23 سالہ لڑکی تین ماہ پہلے نالاسوپارا پھاٹا پر کھڑی ہو کر بھیونڈی میں آنے کے لئے گاڑی کا انتظار کر رہی تھی اسی درمیان دھلے کا رہنے والا راجو حسن پٹیل (30) نے نہ صرف اسے اپنی گاڑی میں لفٹ دیا بلکہ اس کو اس کی منزل تک بھی پہنچايا۔ اس درمیان دونوں میں اچھی پہچان ہو گئی ۔ مسافت کے دوران لڑکی نے اپنے بے روزگار ہونے کی بات کہی ۔ جس كے بعد راجو نے اسے نوكری دلانے کا وعدہ كيا ۔نوكری دلانے کے بہانے اس نے نوجوان لڑکی کو کئی بار بھیونڈی بلایا ۔ ایک دن راجو نے لڑکی کو 10 بجے رات کو بھیونڈی کے ایس ٹی اسٹینڈ پر بلایا اور کار میں بیٹھا کر اس کو ناسک ہائی وے پر واقع ٹھاكرپاڑہ کے ایک لاج میں لے گيا۔اس درمیان اس نے لڑکی سے کام دلانے کے بہانے پہلے 10 ہزار روپیہ لیئے اور اس کے بعد جبرا اس لڑکی کو چار سے پانچ بار اپنی ہوس کا شکار بنايا ۔ جس کے دو دن کے بعد اس نے لڑکی کو نوکری لگانے کا جھانسہ دے کر وہاں سے چلا گيا ۔ اس کے بعد متاثرہ نے کئی بار اس سے موبائل پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے کوئی جواب نہیں ديا ۔جس كے بعد کافی دنوں تک انتظار کے بعد متاثرہ کے صبر کا باندھ ٹوٹ گیا اور اس نے بھیونڈی کے كونگاوں پولیس اسٹیشن میں جا کر راجو کے خلاف عصمت دری اور چيٹنگ کا مقدمہ درج كراديا ۔پولیس نے فرار زانی ملزم راجو کی تلاش کرنے کے لئے دو ٹیم بنائی ہے ۔اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات پولیس سب انسپکٹر سچن شندے کر رہے ہیں ۔

Leave a comment