مفتی اسماعیل قاسمی صدر، عبدالمالک سیٹھ بکرا جنرل سکریٹری، حاجی انیس خازن منتخب
مالیگاؤں(پریس ریلیز) جمعیتہ علماء مالیگاؤں (مولانا ارشد مدنی) کے تمام چھ حلقوں میں انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد آج شب جمعیتہ علماء مالیگاؤں کا انتخابی عمل جمعیت کے دفتر مدنی دوڈ پر مکمل ہوا جس میں صدر کے طور پر ایک مرتبہ پھر مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو منتخب کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق صوبائی جمیعت کے حکم پر چھ حلقوں میں انتخابی عمل کی تکمیل کے بعد شہری جمعیت کا انتخابی عمل انجام پذیر ہوا جس میں بطور مشاہد اور انتخابی افسر مولانا شکیل قاسمی (رکن جمیعت علماء مہاراشٹر) اور اعجاز احمد (جمعیتہ علماء دھولیہ) نے اپنی خدمات پیش کیں مفتی عامر ملی کی قرات سے مجلس منتظمہ کے اراکین کے ذریعے صدر و اراکین کا انتخاب شروع ہوا سب سے پہلے مولانا عبدالحمید ازہری، مفتی نظام الدین قاسمی، مولانا سراج قاسمی، مصطفیٰ بفاتی، مولانا ادریس عقیل ملی کو سرپرست نامزد کیا گیا بعد ازاں بطور صدر مفتی محمد اسماعیل قاسمی کا نام پیش ہوا جس کو تمام اراکین منتظمہ نے ایک رائے سے منظور کیا جبکہ جنرل سکریٹری کیلئے عبدالمالک سیٹھ بکرا اور مولانا عبدالقیوم قاسمی کا نام پیش ہوا ایک عہدے کیلئے دو نام سامنے آنے پر ہاتھ اٹھا کر ووٹنگ لی گئی جس میں عبدالمالک سیٹھ بکرا کے نام کو کثرت رائے سے منتخب کیا گیا خازن کیلئے حاجی انیس فہمی کے نام کو قطعیت دی گئی صدر کی مدد کیلئے نائبین صدور کا بھی انتخاب ہوا جس میں حاجی مکی سیٹھ، ڈاکٹر منظور حسن ایوبی، ایڈوکیٹ نیاز لودھی اور مولانا انیس الرحمن قاسمی کو نائبین صدور منتخب کیا گیا جنرل سکریٹری کی معاونت کیلئے بطور سکریٹریز مولانا امتیاز اقبال، مولانا عمران اسجد ندوی، مفتی حامد ظفر رحمانی اور خلیل عباس (شامنامہ) کو بلامقابلہ منتخب کیا گیا.

انتخابی عمل کی تکمیل پر نو منتخب صدر مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے نئی باڈی کے ذمہ داران اور اراکین کو بیش بہا نصیحتیں کیں اور ان سے قوم ملت کے ساتھ ہر مواقع پر کھڑے رہنے کیلئے کہا اور کہا کہ عہدہ ملنا یہ کوئی بڑی بات نہیں بلکہ احساس ذمہ داری یہ ایک اہم بات ہے مولانا عمران اسجد ندوی کی رسم شکریہ اور مولانا سراج قاسمی کی دعا پر انتخابی میٹنگ کا اختتام عمل میں آیا اس انتخابی میٹنگ میں ذمہ داران کے علاوہ قاری جلیل جلیلی، فقیر محمد پکارے، قاری خالد اقبال، عمر فاروق الخدمت، قاری مختار جمالی، مولانا ظہیر ملی، قاضی نثار احمد، حافظ عبدالطیف صدیق، اقبال احمد بالے، شبیر منا، مسعود مولانا کمپاؤنڈ ،انصاری احسان رحیم، عمران مولانا کمپاؤنڈ ،عبدلماجد شیخ،حافظ انعام الرحمن ناولٹی، عبدالرحمن پیارے وغیرہ حاضر تھے اس طرح کی اطلاع عامر ایوبی سر (رکن منتظمہ) نے فراہم کی