چین: کوئی نیا ’مقامی‘ کورونا مریض سامنے نہیں آیا

بیجنگ:جمعرات کو چین سے آنے والی خبروں کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا کوئی نیا مقامی مریض سامنے نہیں آیا۔

دسمبر 2019 میں اس وبا کے پھیلنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ایک دن میں چین کے باشندوں میں کسی نئے مریض کی تشخیص نہ ہوئی ہو۔

بدھ کو سامنے آنے والے تمام 34 مریض وہ تھے جو دوسرے ممالک سے چین آئے تھے۔ چین کی حکومت انھیں ’درآمد شدہ کیس‘ تصور کرتی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading