چاند کے جنوبی قطب پر پہنچنے والا دنیا کا پہلا ملک بنا ہندوستان

اِسرو کے سائنسدانوں کو آج اس وقت ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی جب چندریان-3 کا وکرم لینڈر آسانی کے ساتھ چاند کی سطح پر لینڈ کر گیا۔ یہ لینڈنگ چاند کے جنوبی قطب پر ہوئی ہے جہاں آج تک دنیا کا کوئی بھی ملک نہیں پہنچ سکا ہے۔ یعنی چاند کے جنوبی قطب پر پہنچنے والا ہندوستان پہلا ملک بن گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے چندریان-3 کی ٹیم، اِسرو اور ملک کے سبھی سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی۔

‘یہ پنڈت نہرو کی دور اندیشی کا نتیجہ:کانگریس کا اظہارِ خوشی

چندریان-3 کا وکرم لینڈر آج تقریباً 6 بجے شام کامیابی کے ساتھ چاند کے جنوبی قطب پر اتر گیا۔ ہندوستان کی اس کامیابی پر کانگریس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ "چاند کی سطح پر چندریان-3 کے کامیابی کے ساتھ اترنے پر اِسرو سمیت سبھی ملکی باشندوں کو مبارکباد۔

مستقبل میں خلائی تحقیق کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے ہی پنڈت نہرو نے اِسرو کی بنیاد رکھی تھی۔ یہ ان کی دور اندیشی کا ہی نتیجہ ہے کہ ہندوستان آج پوری دنیا میں خلائی تحقیق کے شعبہ میں نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔ جئے ہند۔”

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading