چارمینار کے قریب سگریٹ نوشی ،تلگو اداکارپر جرمانہ

حیدرآباد۔24جون ( سیاست نیوز ) تلگو فلموں کے اداکار رام پوتی نینی کو تاریخی چارمینار کے قریب اپنی ایک نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران عوامی مقام پر سگریٹ نوشی پر پولیس نے 200روپئے کا جرمانہ عائد کردیا ۔ پولیس نے کہا کہ نوجوان اداکار جو کئی تلگو فلموں میں کام کرچکے ہیں اپنی آنے والی فلم ’ اسمارٹ شنکر ‘ کی شوٹنگ میں وقفہ کے دوران سگریٹ نوشی کرتے ہوئے پائے گئے ۔ پولیس نے کہا کہ اُن کے نام چالان جاری کردیا گیا۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading