پھل کھانا صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے، نئی طبی تحقیق سامنےآگئی

 پھل کھانے سے ہم توانا اور مضبوط رہتے
طبی سائنس اور غذائی ماہرین کے مطابق پھل کھانے سے نہ صرف ہم توانا اور مضبوط رہتے ہیں بلکہ یہ کئی جسمانی تکالیف میں بھی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

ماہرین نے مزید کہ ہر خطے اور علاقے کا رہنے والا وہاں کے موسمی پھلوں کو استعمال کرے تو کئی طبی مسائل سے محفوظ رہ سکتا ہے۔

پھلوں کے استعمال سے وہ ریشے جسم میں پہنچتے ہیں جو نظامِ ہضم کو فعال بنانے کے علاوہ خون اور جسم کی دیگر ضروریات کو پورا کرتے ہیں اور ہمیں توانا رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

غذائی ماہرین کا خیال ہے کہ اگر کوئی اپنے ناشتے میں کیلے، آڑو یا خوبانی شامل کرلے تو خوراک قوت بخش ثٓابت ہو گی۔

طبی محققین کا کہنا ہے کہ دوپہر اور رات کے کھانے میں بھی فروٹ کا مناسب استعمال صحت کے لیے مفید ہوسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں کی چٹنیاں اور اچار بھی معدے میں گرانی اور گیس کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ہاضمے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے نزدیک تازہ پھلوں کے ساتھ سبزیاں کئی بیماریوں سے انسانی جسم کا دفاع کرتی ہیں اور پھل کئی اقسام کے وٹامنز اور ریشوں کے ذریعے جسم کو توانا کرتے ہیں۔

 

مزید پڑھیں:انجیر انسانی جسم کے لئے انتہائی مفید قرار،ہر موسم میں ہیں اس کے فوائد بے شمار

قدرت نے انسان کی غذا کے لئے سبزیاں اور پھل پیدا کیے ہیں۔ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ انسان کی فطری اور اولین غذاہے۔فطرت کے سائے میں ہی انسان کی عافیت ہے۔فطرت سے انسان نہیں لڑسکتا۔ فطرت سے جنگ ہر حال میں انسان کے لیے نقصان دہ ہے۔

 

 

یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان – اصل لنک

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading