پونے میں زیر تعمیر عمارت میں حادثہ، 5 مزدور ہلاک، متعدد زخمی

پونے: مہاراشٹر کے پونے میں ایک زیر تعمیر عمارت کا ایک حصہ گر جانے کے سبب 5 مزدوروں کی موت ہو گئی، جبکہ دیگر تین مزدور شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ یرودا کے شاستری نگر علاقہ میں پیش آیا، جہاں راحت اور بچاؤ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کسی طرح مزدوروں کو باہر نکالا۔

پونے شہر کے ڈی سی پی روہیداس پوار کے مطابق موقع پر مال کی تعمیر کا کام چل رہا تھا۔ فی الوقت ایسا لگتا ہے کہ جو احتیاطی تدابیر اختیار کی جانی چاہیے تھیں وہ نہیں کی گئیں۔ اس معاملے میں کارروائی جاری ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں