نیٹ پی جی امتحان 6 سے 8 ہفتوں کے لئے ملتوی، وزارت صحت نے لیا فیصلہ

نئی دہلی:مرکزی وزارت صحت نے نیٹ پی جی امتحان کو 6 سے 8 ہفتوں کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امتحان 12 مارچ کو منعقد ہونے جا رہا تھا۔

وزارت صحت نے یہ فیصلہ ایم بی بی ایس کے طلبا کی طرف سے دائر اس عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت سے قبل لیا ہے، جس میں قومی اہلیت اور داخلہ ٹیسٹ (نیٹ پی جی) امتحان 2022 کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ عرضی 4 فروری کو جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور سوریہ کانت کی بنچ کے سامنے سماعت کے لیے درج کی گئی تھی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں