پنجاب میں قتل کرکے ناندیڑمیں روپوش کشمیری گرفتار

ناندیڑ:20اپریل (ورق تازہ نیوز) ریاست پنجاب کے کرتار پور میں ایک نوجوان کوقتل کرنے کے بعدمفرور قاتل ناندیڑ میں پناہ لئے روپو ش تھااسکی تلاش میں پنجاب پولس ناندیڑ پہنچی تھی اورمقامی کرائم دستہ کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔اسکے بعد پنجاب پولس ملزم کواپنے ساتھ لے کر روانہ ہوگئی ۔ جالندھر ضلع کر تاپور میں مذہبی تنازعہ پر بھپیندرسنگھ عرف ویکی بخشی سنگھ عمر 39 سال ساکن بھگوتی نگر جموں کشمیر نے ایک نوجوان کوقتل کردیاتھااس واقعہ کے بعد وہ فرار ہوگیاتھااس معاملے میں کرتاپور پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔

اسکے بعد وہ ناندیڑ کے گرودوارہ آگیااور کچھ دنوں سے اس مقام پر قیام پذیرتھا جس کی اطلاع پنجاب پولس کو ملی ۔جس کے بعد پنجاب پولس کل ناندیڑ پہنچی اور ایل سی بی دستہ کے پی ایس آئی ونود دگھورے ‘ پی ایس آئی سدانند واگھمارے کے دستہ کی مدد سے گرودوارہ احاطہ میں جال بچھایاگیااورگرودوارہ احاط سے ہی گرفتار کرنے میں کامیابی ملی ۔ اس ملزم کو گرفتار کرکے پنجاب پولس کے سپرد کیاگیااسکے بعد پولس ملزم کے ساتھ پنجاب روانہ ہوگئی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading