پرکاش امبیڈکر کے ساتھ جلد اتحاد کا اعلان ہوجائے گا‘سماجوادی کے ساتھ اتحاد کی راہ مشکل: اشوک چوہان

ناندیڑ:3 مارچ (ورق تازہ نیوز)ونچت بہوجن اگھاڑی کے ساتھ اتحاد کاجلد اعلان ہوجائے گا لیکن دستور کو بچانے اور آر ایس ایس جیسی تنظیم کودستور کے دائرے کار میں لانے کےلئے تمام سیکولر جماعتوں کامتحدہونا ضروری ہے ۔ ان خیالات کااظہار مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اشوک راو¿ چوہان (سابقہ وزیراعلیٰ) نے آج دوپہر ناندیڑ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔

اس پریس کانفرنس میں ڈی پی ساونت (ایم ایل اے حلقہ شمال)‘کانگریس ضلع صدر ناگولی کر ‘ شیام درک ‘ وجئے یونکر ‘ سنتوش پنڈاگڑے ‘ منتخب الدین (ترجمان) بھی موجودتھے ۔ریاست میں مہا اگھاڑی کے ساتھ شامل دیگر پارٹیوں کے بارے میں ا شوک راو¿ نے بتایا کہ راجو شیٹی کی جماعت سوابھیمان سنگھٹنا کے ساتھ بات چیت جاری ہے اورانھیں دو سیٹیں د ی جائے گی ۔سی پی ایم کو ایک سیٹ جبکہ سی پی آئی نے لوک سبھا چناو¿ لڑنے سے انکار کیا ہے ۔ اس کے علاوہ دلت جماعتوں کے دھڑے جوگیندرکواڑے اور آر ایس گوئی بھی ہمارے ساتھ ہے ۔

جنتادل سیکولر کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے ساتھ لو ک سبھا انتخابات میں مہاراشٹر میں ا تحاد کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر اشوک راو¿ نے کہا کہ یوپی میں کانگریس کا سماج وادی اور بی ایس پی کے ساتھ اتحاد نہیں ہوا ہے ۔اسلئے مہاراشٹرمیں بھی انکے ساتھ اتحاد کی راہ مشکل ہے ۔کیونکہ پارٹی ریاست میں ایک ۔دو سیٹ مانگ رہی ہے جو دینا مشکل ہے ۔اشوک راو¿ نے ائےر اسٹرائیک کی حمایت کی اور کہاکہ پاکستان ہمارے ملک میں دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دے رہا ہے ۔اسلئے انھیں سبق سکھانا ضروری تھا ۔لیکن انھوں نے ائیر اسٹرائیک کا سہارا لے کر بی جے پی کی سیاست پرشدید تنقید کی اور کہا کہ شہیدوں کی آڑ میں بی جے پی انتخابی مہم چلارہی ہے۔ ناندیڑ شہر میں پوسٹربازی کرتے ہوئے بی جے پی کے عہدیداران اپنی تصاویر لگارہی ہے ۔

پوسٹرس پر شہید فوجی نوجوانوں کی تصاویر ہونی چاہئے ۔دھنگر سماج کو ریزرودیشن دینے کے بجائے انھیں چند سہولیات دینے کاریاستی حکومت نے اعلان کیا ہے جوسراسر نا انصافی ہے ۔کانگریس پردیش صدر نے مرکزی حکومت کی اجولا مفت گیس کنکشن اسکیم کے بارے میں کہاکہ حکومت اس اسکیم میں بھی غریبوں کے ساتھ مذاق کررہی ہے ۔ابتداءمیں انھیں مفت سیلنڈر دیاجا رہا ہے لیکن بعد میںبغیر سبسیڈی والے سیلنڈر دئےے جارہے ہیں جس سے عوام کاکوئی فائدہ نہیں ہوگا۔آخر میں انھوں نے لوک سبھا چناو میں مہاراشٹر سے کسی مسلم امیدوار کو ٹکٹ دیئے جانے کے سوال پر کہاکہ مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینے اور انھیں منتخب کرنے کی ہماری کوشش رہے گی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading