پرچم کشائی کے دوران دوافراد کی کرنٹ لگنے سے موت ، چارزخمی

گوپال گنج:26جنوری(ایجنسیز)بہار کے گوپال گنج ضلع میں آج پرچم کشائی کے دوران بجلی کی زد میں آنے سے دولوگوںکی موت ہوگئی اور دیگر چار زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ ضلع کے برولی تھانہ علاقہ کے بڑھیا گا?ں واقع پرائیوٹ اسکول احاطہ میں یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی کی جارہی تھی۔ اسی دوران جیسے ہی لوہے کی پائپ کو اوپرکیاگیا تبھی گیارہ ہزار ہائی ولٹیج بجلی کے تار کی زد میں آگیا۔اس حادثہ میں05 لوگ جھلس گئے۔ متاثرین کو فوراً برولی پرائمری ہیلتھ مرکزمیں داخل کرایا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد انہیں گوپال گنج صدر اسپتال لے جایا جارہا تھا تبھی راستے میں ایک کی موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت برولی تھانہ کے بنکٹ گا?ں باشندہ مناکمار (30) کے طور پر کی گئی ہے۔ایک دوسرے حادثہ میں ضلع کے بیکنٹھ پور تھانہ علاقہ میں پی ایچ ای ڈی محکمہ میں پرچم کشائی کے دوران ترنگا لگا کھمبا بجلی کے تار کے رابطے میں آگیا۔ اس حادثہ میں ضلع کے محمد پور تھانہ علاقہ کے بہدورا گا?ں باشندہ شیو کمار سنگھ کے بیٹے مدن سنگھ (40) کی موت ہوگئی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیاہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading