سانگلی ضلع کے سیکڑوں کارکنان کی کانگریس میں شمولیت

ممبئی:26جنوری(ورق تازہ نیوز) سانگلی ضلع کے مختلف سیاسی پارٹیوں کے سیکڑوں کارکنان نے آج کانگریس کے لیڈر مناف حکیم و سانگلی شہر ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر پرتھوی راج پاٹل کی قیادت میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اس موقع پر مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ممبرپارلیمنٹ اشوک چوہان نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر جن لوگوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ان میں راشٹروادی کانگریس اقلیتی سیل کے ضلع صدر وسابق میونسپل کارپوریٹر ہارون خطیب، سابق میونسپل کارپوریٹر محمد منرے، راشٹروادی کانگریس اوبی سی سیل کے ضلع صدر راجیش گوساوی، راشٹروادی کانگریس اقلیتی سیل کے سانگلی شہر صدر توفیق جمعہ دار، سابق میونسپل کارپوریٹر سجاد بھوکرے، سابق پنچایت سمیتی ممبر بالا صاحب بھنڈارے، ایم آئی ایم کے میرج شہر صدر سعید سوداگر، آر آر پاٹل یوتھ فاو¿نڈیشن کے پونے ضلع کے سابق صدر رشید رزاق بارگیر، آل انڈیا اوبی سی مہاسنگھ کے بانی صدر روی کمار چنیا سوامی نے اپنے کارکنان کے ساتھ کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ ان تمام کا استقبال کرتے ہوئے اشوک چوہان نے کہا کہ کانگریس میں ان تمام لوگوںکی شمولیت سے سانگلی ضلع میں کانگریس مضبوط ہوگی۔ اس موقع پر سابق وزیر سریش شیٹی، سانگلی شہر ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر پرتھوی راج پاٹل، مناف حکیم، ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری ایڈووکیٹ گنیش پاٹل، ریاستی ترجمان سچن ساونت، پرتھوی راج ساٹھے، رام کشن اوجھا وغیرہ موجود تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading