پروفیسر ڈاکٹر سید شجاعت علی اردو گھر ناندیڑ کے مینجر مقرر

ناندیڑ:29 ڈسمبر۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑاردوگھر کے عہدئہ مینجر پر پروفیسر ڈاکٹر سید شجاعت علی کا تقر رعمل میں آیا ہے ۔ ضلع سیتوسمیتی ناندیڑ کے معرفت عہدہ مینجر کےلئے انتخاب کاعمل مکمل ہوا ہے ۔ یہ سمیتی ضلع کلکٹر ناندیڑ کے تحت کام کرتی ہے ۔ مینجرکاعہدہ عارضی اور کانٹریکٹ کی بنیاد پر ہے۔

سمیتی کی جانب سے22 ڈسمبر 2021 کوخواہشمند امیدواروں کا انٹرویو ہوا تھا ۔ انٹرویو میں جملہ 10 امیدواروں نے شرکت کی تھی۔ سید شجاعت علی سید عنایت علی نے جمعلہ 21 نشانات حاصل ئے جبکہ ڈاکٹر قاضی محمد قطب الدین قطب الدین اور ڈاکٹر شیخ حمید شیخ حیدر نے 13.8 نشانات حاصل کئے ہیں ۔

ڈاکٹر قاضی محمدقطب الدین اور ڈاکٹرشیخ حمید ویڈئنگ میں ہیں۔یہ فہرست ضلع کلکٹر و صدر سیتو سمیتی ناندیڑاور ریسڈیشنل ڈپٹی کلکٹر(آرڈی سی ) و ممبر سیکریٹری سیتو سمیتی ناندیڑ کے دستخط سے ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر سید شجاعت المعروف شجاع کامل جاریہ ماہ میں اقرا ءتھیم کالج جلگاوں کے پرنسپل کے عہدہ سے وظیفہ حسن خدمت پرسبکدوش ہوئے ہیں ۔

اس سے قبل وہ یشونت مہاودیالیہ ناندیڑ کے صدر شعبہ ارد و رہے چکے تھے۔ وہ اردو کے مشہورفکشن نگار اور ادیب ہیں۔ان کی افسانوں اور مضامین کی کتابیں بھی شائع ہوچکی ہیں۔

Leave a comment