پربھنی کے کامل اردو ہائی اسکول میں قومی یوم ترغیب مطالعہ کا اہتمام

پربھنی (15 اکتوبر 2018) : آج پربھنی کے مشہور و معروف کامل اردو ہائی اسکول، یوسف کالونی میں سادگی، انکساری، علم دوستی کے پیکر سابق صدرِ جمہوریہ ہند ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام مرحوم کی یاد میں *”قومی یومِ ترغیبِ مطالعہ”* منعقد کیا گیا. اس سلسلہ میں اسکول ہذا کے طلبہ و طالبات کے لئے اساتذہ کرام *صدیقی محمد شرف الدين سر، محمد صلاح الدين سر اور محمد مظہر سر* کی بہترین رہنمائی میں اجتماعی مطالعہ کی خصوصی نشستوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات کو درسی کتابوں کے علاوہ عام معلومات اور مذہبی اور تاریخی موضوعات پر مؤثر کتابیں فراہم کرائی گئیں۔ اس دوران طلباء کے سامنے مطالعہ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور سابق صدر جمہوریہ ہند اے پی جے عبدالکلام مرحوم کی شخصیت کا تعارف کروایا گیا۔ اساتذہ کرام نے طلباء سے مطالعہ کی عادت کو اپنانے کا مشورہ دیا۔ طلبہ و طالبات نے بھی کافی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئ کتابوں کا مطالعہ کیا. کامل ایجوکیشن سوسائٹی پربھنی کے *جوائنٹ سیکرٹری محترم اقبال احمد خان سر* نے پروگرام کو کامیاب بنانے پراساتذہ کرام کی تعریف کرتے ہوئے ان کی بھر پور ستائش کی اور دُعاؤں سے نوازا. اور ساتھ ہی ساتھ انھوں نے اسکول ہذا کے سبھی طلبہ و طالبات کو *”خسرہ اور روبیلا”* جیسے موذی اور وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے مدافعتی ٹیکے لینے کی بھی تلقین کی.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading