پربھنی:30۔مئی۔(ورق تازہ نیوز)کورونا کی وباءتیزی سے مراٹھواڑہ بھر میں پھیل رہی ہے ۔اورنگ آباد ‘ ناندیڑ کے بعد اب پربھنی میں متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔حالیہ چند دنوں میں یہاں پر مریضوں کی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے ۔آج ہفتہ کو مزید چھ نئے مریض پائے گئے ہیں ۔
شہرپربھنی کے نیو مونڈھا سے متصل اٹلاپور محلہ میں تین نئے مریض ملے ہیں جبکہ جنتور کے سانگوی بھابلے میں دو اور گنگاکھیڑ کے ناگ ٹھانہ میںایک مریض ملا ہے ۔شہری علاقوں کے علاوہ دیہی علاقوں میں بھی کرونا متاثرین کی تعداد میںدن بدن اضافہ ہورہا ہے جو تشویشناک ہے ۔ آئندہ دنوں میںمزید اضافہ سے انکار نہیں کیاجاسکتا ہے ۔