
ناندیڑ:30۔مئی۔(ورق تازہ نیوز)سارے ملک میں لاک ڈاون کے باعث تمام سماجی ‘مذہبی اورسیاسی سرگرمیاں معطل ہے ۔لاک ڈاون ہوئے تقریبا دو ماہ سے زائد کا عرصہ ہوگیاہے۔ کرونا کے باعث حالات کافی سنگین ہوتے جارہے ہیںا سلئے حکومت نے لاک ڈاون کی معیاد میںتوسیع کردی اور اب تقریبا دو ماہ کا عرصہ ہورہا ہے ۔لاک ڈاون کے سبب شادی کی تقاریب بھی منسوخ کردی گئی تھیں کیونکہ سماجی دوری کاحوالہ دیتے ہوئے حکومت نے ان تقاریب کے انعقاد پربھی پابندی عائد کردی ہے ۔مگر حالیہ دنوںحکومت نے لاک ڈاون میں کچھ نرمی و راحت کافیصلہ کیا ہے ۔
اسی لئے اب شادی کی تقاریب کے انعقاد کی بھی سہولت دی گئی ہے ۔ اب شادی کی تقریب میں50 افراد شرکت کرسکتے ہیںشادی کی تقریب صبح سات بجے تا شام سات بجے تک ہی منعقد کی جاسکتی ہے ۔ اس تقریب میں سوشل ڈسٹنسینگ کاخیال رکھنے اور تمام مہمانوں کے منہ پر ماسک لگانا بھی لازمی قرار دیاگیا ہے ۔اس کے علاوہ متعلقہ پولس اسٹیشن کو تحریری طور پر اسکی اطلاع دینا لازمی ہوگا جس میں تقریب کے مقام اور وقت کی معلومات دینا ہوگا جس کے بعد ہی شادی کی تقریب منعقد کی جاسکتی ہے ۔ ناندیڑ میں اب تک بہت سی شادیاں اسی طرز پر منعقد ہوچکی ہیں ۔