پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی ‘بچاﺅ ایکشن کمیٹی ‘پربھنی کاقیام

نجم الحسن سرپرست ‘ڈاکٹرظفراقبال صدر اورڈاکٹرعارف الدین سیکریٹری منتخب
پربھنی:28جنوری۔(راست) بتاریخ 26 جنوری کوشام ساڑھے سات بجے جناب افضل بیگ صاحب کے مکان پرمعززشہریان پربھنی وجالنہ کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس مےںپربھنی وجالنہ ضلع کی سب سے بڑی تعلیمی سوسائٹی پربھنی ایجوکشن سوسائٹی کے موجودہ بحران پرگفتگو ہوئی ۔ میٹنگ کی صدارت جناب ڈاکٹرظفراقبال صدیقی نے فرمائی ۔ شیخ معروف صاحب نے میٹنگ کے اغراض ومقاصد پرتفصیلی روشنی دالی اورتمام شرکاءکومحضر پڑھ کر سنایا ۔

انھوں نے تمام شرکاءکو بتایا کہ جناب رشید انجینئر کے وصال کے بعد پربھنی ایجوکیشن سوساےٹی میںجو انتظامی بحران پیدا ہو وہ دراصل اس پرقبضہ کرنے اورعوام کو دو ر رکھنے کی سازش ہے ۔ ہردونون گروپ صرف اولادوں کو اس میں ممبربناکر اس کوپرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی بناناچاہتے ہیں ۔ان نکات پر جناب افضل بیگ ایڈوکیٹ‘ڈاکٹرعارف الدین ‘ جناب ابراہیم جناب ذکی الدین خطیب ‘جناب نجم الحسن صاحب اور دیگر تعلقہ جات سے آئے شرکاءنے کھل کر اظہار یا ۔اس کے بعد پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی بچاو ایکشن کمیٹی کی تشکیل دی گئی جو درجہ ذیل ہے۔ا سکے بعدڈاکٹرظفراقبال صدیقی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم موجودہ ممبران سے صرف یہ چاہتے ہیں کہ وہ متحد ہوکر تاحیات اس پرحکومت کریں مگر سماج سے اچھے اور مخلص لوگوں کو اس سوسائٹی میںشامل کریں۔

انھوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی بچاو تحریک میںشامل ہوکر اسے طاقت بخشیں۔پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی بچاو ایکشن کمیٹی بہت جلد اپنی حکمت عملی ظاہرکرے گی ۔ اس پروگرام مےں پربھنی و جالنہ ضلع کے کئی تعلقہ جات سے افراد نے شرکت کی ۔تمام شرکاءکی بااتفاق رائے سے پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی بچاو کمیٹی کے سرپرست کے طور پرایس ۔نجم الحسن کو اور صدرکے عہدہ پر ڈاکٹرظفراقبال صدیقی کو منتخب کیاگیا۔نائب صدور:(۱)عتیق الرحمن ۔(۲) پرویز دیشمکھ( پرتور)‘(۳)سیداسحق الدین (سیلو) ‘ سیکریٹری :ڈاکٹرخواجہ عارف الدین (گنگاکھیڑ)‘ جوائنٹ سیکریٹریز:(۱)شعیب پٹیل(گنگاکھیڑ) ‘(۲) شاہداقبال (سون پیٹ)‘(۳) حبیب احمدبن امر (پالم )۔خازن:مظہراحمدخاں( پربھنی) ۔ قانونی سیل چیف: ایڈوکیٹ اظہربیگ۔مندرجہ ذیل افراد سیل کے اراکین منتخب ہوئے ۔ ۱) ایڈوکیٹ ابراہیم ۔۲) ایڈوکیٹ توفیق حسن ۔(۳) ایڈوکیٹ عمران ہاشمی ۔ (۴)ایڈوکیٹ محترمہ تبسم صاحبہ۔ میڈیاسیل: محمدذکی الدین خطیب۔ برقی میڈیا:شیخ ایوب۔ سوشل میڈیا:عبداللہ راج ۔ پرنٹ میڈیا: محمدضیاءالدین۔آرٹی آئی چیف:محمدعبدالقدوس۔مشاورتی کمیٹی:عبدالرحمن انصاری ‘ محمدعیسیٰ یوسف ‘غلام حسین ‘ سیدغازی صلاح الدین ‘ محمدذکی احمد ‘رحمن خاں پٹھان ۔ شیخ رفیق شیخ اسماعیل۔ شیخ معروف ۔نصیراحمدخاں ۔ا س طرح کاپریس نوٹ شیخ معروف نے جاری کیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading