
ناندیڑ 14۔مئ۔(ورق تازہ نیوز)مراٹھواڑہ کے قد آور قائد سابق صدر بلدیہ پربھنی، منفرد شاعر،صحافی و سماجی رہنما جناب امداداللہ بیگ اشعر کو گزشتہ دنوں گردے کا انفیکشن ہونے کی وجہ سے دواخانہ شریک کیے تھے ۔صحت یاب ہونے کے بعد بلڈپریشر کم ہو جانے کے بعد ممبئی کے ملت ہاسپٹل میں داخل کیا گیا تھا۔اب انکی صحت مکمل بہتر ہے اس لیے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔اس طرح کی اطلاع ان کے فرزند ڈاکٹر جنید بیگ نے دی ہے۔
ادارہ روزنامہ ورق تازہ ناندیڑ و پربھنی اور اقبال مجید اللہ، محمد تقی( مدیر اعلی) ، ڈاکٹر فہیم احمد صدیقی، منور علی رضوی ممبئی، خان شمیم خان ، خان مقیم خان، نورالحسنین ( اورنگ آباد) اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیکہ وہ ہمارے ہمدم دیرینہ اور مخلص دوست جناب امداداللہ بیگ اشعر کو ہمیشہ صحت مند رکھے۔ امین