پاک-سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ بارش کی وجہ سےمنسوخ

پاک-سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ بارش کی وجہ سےمنسوخ

سری لنکا ٹیم پاکستان کے دورے پر ہے، آج انکا پہلا ونڈے کھیلا جانے والا تھا مگر مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے کھیل انتظامیہ کو کھیل منسوخ کرنا پڑا۔ اپ کو بتادیں کہ مسلسل بارش کی وجہ سے کراچی انٹرنیشنل اسٹیڈیم تالاب کے مانند ہوگیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکاکے خلاف دوسرے ون ڈے کا پروگرام تبدیل کرکے دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا مقابلہ اتوار کو کھیلا جا رہا ہے ۔پی سی بی ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ دونوں کرکٹ بورڈز کی صلح اور مشورہ سے کیا جارہاہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج کے مقابلے کے ٹکٹ خریدنے والے شائقین کو پیسے واپس کرنےکا اعلان میڈیا کے ذریعے سے کیا ہے۔

واضح رہے کہ منسوخ شدہ مقابلہ اس اسٹیڈیم میں تاریخ کا پہلا مقابلہ تھا، آج کے مقابلے سے قبل بھی اسی میدان میں تین مقابلے منسوخ ہوچکے ہیں، پہلا مقابلہ 1982میں آسٹریلیا کےخلاف عوام کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے منسوخ ہوا۔ دوسرا مقابلہ بھی آسٹریلیا کے خلاف 1988 میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے منسوخ ہوا جبکہ تیسرا میچ ہندوستان کےخلاف 1989 میں منسوخ ہوا،نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانےوالے دو ٹیسٹ میچ بھی 1984 اور 2004میں منسوخ ہو چکے ہیں۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

Leave a comment