پاکستان میںسرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت

صدر پاکستان عارف علوی کا اہم اعلان

دبئی : صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں‘ سرمایہ کار پاکستان میں سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں‘ حکومت سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ وہ دبئی میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہماری آئی ٹی برآمدات میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے‘ پاکستان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک قابل قدر پالیسی بنائی ہے‘موجودہ حکومت نئے دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے‘ حکومت ڈیجیٹلائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے‘ حکومت کی کووڈ19 سے نمٹنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی کامیاب رہی‘ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر پالیسیاں تشکیل دے رہے ہیں۔ روشن اپنا گھر اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ دبئی میں ایکسپو 2020ء کا کامیاب آغاز ہوگیا ہے‘ اوورسیز پاکستانیوں کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے‘ پاکستان نے 40 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی ‘کسی پاکستانی لیڈر نے نہیں کہاکہ افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جائے‘پاکستانی فراخدل لوگ ہیں۔

Leave a comment