پاکستان سپرلیگ ‘ڈی ولیئرز کی مانگ،گیل کو کسی نے نہیں لیا

کراچی ۔22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان سوپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ میں لاہور قلندرز نے سابق جنوبی افریقی کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز اور آل راونڈر محمد حفیظ کو پلاٹینم زمرے میں چن لیا۔ کرس گیل اور کرس لین کو کسی بھی ٹیم نے لینے سے گریز کیا۔ چھٹی ٹیم نے آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ اور پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو منتخب کرلیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈوین براوو، پشاور زلمی نے کیرون پولارڈ اور ڈائمنڈ زمرے میں مصباح الحق کو خریدا۔ رانا عاطف کے بموجب برینڈن مکالم کی جگہ محمد حفیظ لاہور کی قیادت کریں گے۔ کراچی کنگز نے پلاٹینم زمرے میں بابر اعظم ، محمد عامر اورکولن منروکو برقرار رکھا ہے۔ جنوبی افریقہ کے کولن انگرام کو ڈائمنڈ ززرے میں منتقل کیا ہے۔ ٹورنمنٹ کی ڈرافٹنگ میں 6 فرنچائز نے 633 ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے اپنی اپنی ٹیم کے لیے ناموں کا انتخاب کیا۔ ہر ٹیم 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ یادرہے کہ ڈی ویلیئرزنے حالیہ دنوں میں بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کی ہے لیکن ٹوئنٹی 20 میں ہنوز ان کی مانگ پہلے جیسے ہی برقرار ہے۔

Leave a comment