پاکستانی فوج نے سیالکوٹ سرحد پر ٹینک تعینات کر دئیے

سیالکوٹ۔27۔ فروری ۔ہندوستانی فضائیہ کی طرف سے پاک مقبوضہ کشمیر میں کئے گئے ہوائی حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ ہندوستان کے حملے کے بعد پاکستان نے دھمکی دی ہے کہ اس حملہ کا جواب جلد دیا جائے گا۔ اسی بیچ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ سیالکوٹ ٹاپ ٹرینڈ میں بنا ہوا ہے۔ یہ علاقہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پڑتا ہے اور پاکستان کی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج نے سیالکوٹ سرحد پر ٹینک تعینات کر دئیے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک اس خبر کی کسی بھی طرف سے رسمی طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading