پاسداران انقلاب کی اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو ’ڈھونڈ کر قتل کرنے‘ کی دھمکی

پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ایران کی نیم سرکاری مہر نیوز ایجنسی نے پاسداران انقلاب کا یہ بیان رپورٹ کیا ہے کہ وہ نیتن یاہو کو ’ڈھونڈ کر قتل کرنے‘ کی کوشش جاری رکھیں گے۔

پاسداران انقلاب نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس کے حملوں کی 52 ویں لہر کے دوران خطے میں تین امریکی فوجی اڈے اور اسرائیل میں اہداف تباہ کر دیے گئے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ وہ لبنان میں ایران کی حمایت یافتہ مسلح تنظیم حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو بدستور نشانہ بنا رہا ہے۔

آئی ڈی ایف کے مطابق، سنیچر کے روز اس نے لبنان کے علاقے القطرانی میں ان مقامات کو نشانہ بنایا جہاں سے راکٹ حملے کیے جاتے تھے۔

آئی ڈی ایف نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کی رضوان فورس سے منسلک کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا۔
خلیجی ممالک پر حملے جاری، تازہ ترین صورت حال کیا ہے؟

سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا کہ رات بھر اس نے اپنی فضائی حدود میں ایران کے 26 ڈرون مار گرائے۔ زیادہ تر دارالحکومت ریاض اور ملک کے مشرقی علاقوں کے قریب تھے۔

متحدہ عرب امارات نے اپنے مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً ساڑھے 11 بجے اعلان کیا کہ اس کا دفاعی نظام ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کا جواب دے رہا ہے۔

اس سے پہلے سنیچر کے روز ڈرون حملے کے بعد فجیرہ کی بندرگاہ پر آگ بھڑک اٹھی تھی۔ اس مشرقی ساحل پر تیل درآمد کرنے والا بڑا ٹرمینل واقع ہے۔

بحرین نے تقریباً اسی وقت اعلان اپنی شہریوں سے کہا کہ وہ فوری طور پر قریبی پناہ گاہوں کا رخ کریں۔

عمان میں بھی سکیورٹی خدشات کے باعث امریکہ نے غیر ہنگامی نوعیت کی خدمات انجام دینے والے عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔کویت نے اعلان کیا کہ اس کی نیشنل گارڈ نے 24 گھنٹوں میں ایران کے پانچ ڈرون مار گرائے۔

قطر نے سنیچر کی رات دیر گئے ایک تازہ اپ ڈیٹ میں تفصیل بتائی کہ دن بھر ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنایا گیا

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading