ٹرمپ نے چین کے خلاف نئے قانون پر کئے دستخط، 60کمپنیوں پر پابندیاں عائدکیں

انٹرنیشنل ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاتے جاتے چین کے خلاف ایک ایسے قانون کی منظوری دے دی ہے ، جو ڈریگن کی پریشانیوں کو مزید بڑھا دے گا۔اس کے علاوہ ٹرمپ نے چین کی مزید 60 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس نئے قانون کے نتیجے میں چینی کمپنیوں پر امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کام کرنے پر پابندی عائد ہوسکتی ہے۔ یہ معلومات جمعہ کو وائٹ ہاس نے دی تھیں۔ معلومات کے مطابق 18 دسمبر 2020 کو صدر نے اس قانون S 945 پر دستخط اور منظوری دی جو غیر ملکی کمپنیوں کے احتساب کا تعین کرتی ہے۔

اس قانون کے تحت غیر ملکی حکومت کے زیر ملکیت یا ان کے زیر کنٹرول کمپنیوں کو سخت حفاظتی ضوابط کی پابندی کرنی ہوگی ، نیز امریکی پبلک کمپنی اکائونٹنگ بورڈ سے طے شدہ آڈٹ معیارات کے پیش نظر منظوری بھی لینی ہوگی۔ امریکی پارلیمنٹ کے لوئر ہاوئس کے نمائندگان نے اس ماہ اس قانون کی منظوری دی ، جبکہ سینیٹ نے اسے مئی میں ہی منظور کرلیا تھا ۔ اس قانون کے مطابق امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کام کرنے والی کمپنیوں کو یہ بتانا ہوگا کہ اس کا مالک کون ہے اور اس کو کون چلاتا ہے۔

Leave a comment