ناندیڑ:7/ مئی ۔(حیدر علی)ناندیڑ کے بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن حدود کے آشٹ وینائک نگر علاقہ میں فائرنگ کی واردات رونما ہوئی ہے۔ جس میں ایک ضعیف شخص کو لوٹنے کا واقعہ پیش آیا ۔جس پر تین گولیاں فائر کی گئی۔جس میں معمر شخص زخمی بھی ہوا یے۔پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی ہے۔اس واردات کا ایک ویڈیو بھی اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق دو حملہ آور موٹر سائیکل پر ائے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ۔بھاگیہ نگر پولس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

ناندیڑ شہر کے اشٹھوینائک نگر میں ایک بزرگ شہری کو گولی مار کر لوٹ لیا گیا۔ اسی علاقے میں رہنے والے رویندر جوشی بینک سے 40 ہزار روپے لے کر گھر جا رہے تھے، اسی وقت گیٹ کے قریب موٹر سائیکل پر آئے دو لوگوں نے اسے روک لیا۔

یہ دونوں جو موٹر سائیکل پر آئے تھے رویندر جوشی کے پاس رکھے پیسوں کے تھیلے کو کھینچنے لگے۔ رقم لوٹنے کے دوران رویندر جوشی نے مزاحمت کی، تب لٹیروں اور بزرگ کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ اس میں رویندر جوشی کو ایک گولی ہاتھ میں اور ایک ٹانگ میں لگی۔
ملزم جوشی سے 40 ہزار روپے لے کر دو پہیہ گاڑی پر فرار ہو گئے۔ حملے میں زخمی رویندر جوشی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ یہ واقعہ موبائل کیمرے میں قید ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد پولیس وہاں پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
