وشوہندو پریشد کاناندیڑمیں شدید احتجاج کاانتباہ

ناندیڑ:13نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)وشو ہندو پریشد نے آج پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) کو ایک میمورنڈم دیا ہے جس میں حملہآوروں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے جنہوں نے 12 نومبر کو ناندیڑ بند کی آڑ میں ہندو تاجروں، عوام، پولیس اور صحافیوں پر بزدلانہ حملے کیے تھے۔

وی ایچ پی نے کہاکہ 12 نومبر کو ناندیڑ بند کی آڑ میں کچھ سماج دشمن عناصرنے پولیس اہلکاروں، ہندو تاجروں، لوگوں اور صحافیوں پر بزدلانہ حملہ کئے‘ کئی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی۔ جس سے شہر کاامن وامان خراب ہوا ہے ۔ ناندیڑ ضلع انتظامیہ کو سماج دشمن عناصر سے کوئی خوف نہیں ہے۔اسلئے میمورنڈم میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف فی الفورکاروائی جائے اورانھیں گرفتار کیاجائے ورنہ وشو ہندو پریشد، بجرنگ دل اور دیگر ہندو تنظیمیں شدید احتجاج کریں گی۔ اس میمورنڈم پر وشو ہندو پریشد کے ضلع منتری ششی کانت پاٹل کے دستخط ہیں۔