وسیم اکرم کے ساتھ مانچسٹر ایئر پورٹ پر بدتمیزی

مانچسٹر ، 23 جولائی (یو این آئی ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تیز گیند باز وسیم اکرم کو مانچسٹر ایئر پورٹ پر انسولین کا بیگ ساتھ رکھنے پر ایئر پورٹ عملے کی جانب سے ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہےسوشل میڈیا ویب ٹویٹر پر اپنے ایک پوسٹ میں وسیم اکرم نے بتایا کہ مانچسٹر ایئر پورٹ پر تعینات عملے نے ان سے سخت لہجے میں باز پرس کی اور انسولین کو کولڈ باکس سے نکال کر پلاسٹک کے لفافے میں رکھنے کا بھی حکم دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ دنیا بھر میں اپنے انسو لین کے ڈبے ساتھ لے کر ہی سفر کرتے رہے ہیں لیکن آج تک ایک بار بھی انہیں اس کے سبب شر مندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading