وسطی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ میں موسلادھاربار ش ہوگی

نئی دہلی:20 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)بحرئہ عرب کے وسط میں ہوا کے کم دباو کاعلاقہ وجودمیں آیا ہے اوریہ شمال ۔مغرب کی سمت پیش قدمی کررہا ہے ۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اس دباو میں مزید شدت پیدا ہوسکتی ہے ۔

مدھیہ پردیش کے وسطی علاقوں میںطوفانی ہوا کاعلاقہ بھی دیکھائی دے رہا ہے اس سسٹم سے ایک پٹی کرناٹک میںبنی ہوئی ہے ۔اس لئے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر کے وسطی علاقوں مراٹھواڑہ میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر ‘جنوب مشرق مدھیہ پردیش ‘ ودربھ ‘ تیلنگانہ ‘ آندھراپردیش ‘کرناٹک‘تملناڈو ‘کیرل‘ انڈومان نکوبار جزائر کے کئی حصوں میںگرج کے ساتھ بارش اور کچھ مقامات پر زور دار بارش ہوی ہے ۔آج 21 اکتوبر کو صح چاربجے سے مراٹھواڑہ کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ ادھر ناندیڑ ضلع میں چار گھنٹے موسلادھار بارش ہوئی ہے جس سے سویابین کی فصلوں کوکافی نقصان ہوا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading