وزیر اعلی اروند کیجریوال کی کار پر حملہ

دہلی8فروری (ایجنسیز)دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی کار پر دہلی کے نریلا علاقہ میں مبینہ طور پر حملہ کیا گیا ہے۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب کیجریوال 25 غیر مجاز کالونیوں میں ترقیاتی کاموں کو دیکھنے کے لئے باہری دہلی کے علاقہ میں تھے۔وزیر اعلی دفتر (سی ایم او) کے ایک افسر نے اس حملہ کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا، ” تقریبا سو لوگوں نے کیجریوال کی کار روکنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد ان سب نے لاٹھی اور ڈنڈوں سے کار پر حملہ کر دیا“۔عام آدمی پارٹی نے اس کے لئے بی جے پی کارکان کو ذمہ دار بتایا ہے۔ حالاںکہ بی جے پی نے ان تمام الزامات کو خارج کر دیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading