ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کوشائقین گالیاں دے رہے ہیں ‘وجہ بھی شرمناک ہے

englend.jpgلارڈس:25جولائی ( ایجنسیز)پہلی بار آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنے والی انگلینڈ کی ٹیم کو آئرلینڈ جیسی کمزور ٹیم نے زبردست جھٹکا دے ڈالا۔ لارڈس میں کھیلے جارہے واحد ٹسٹ میچ کے پہلے ہی سیشن میں انگلینڈ کی ٹیم محض 85 رنوں کی ڈھیرہوگئی۔ اس میچ میں انگلینڈ کے پہلے ہی سیشن میں انگلینڈ کی ٹیم محض 85 رنوں پرڈھیرہوگئی۔ اس میچ میں انگلینڈ کے بلے باز پہلی اننگ میں محض 142 گیندیں ہی کھیل سکے۔انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی باراپنے گھرپراتنی کم گیند کھیل کرسرینڈرکیا ہے۔ یہ گھریلو میدان پر گیندوں کے لحاظ سے اس کی سب سے چھوٹی اننگ ہے۔ انگلینڈ کی اتنی شرمناک کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پرشائقین اس کا مذاق اڑانے لگے۔ وہیں سابق کپتان مائیکل وان نے تو سوشل میڈیا پرنازیبا الفاظ کا استعمال کرڈالا۔مائیکل وان کی اس پوسٹ پرلوگوں نے خوب سخت ردعمل ظاہرکئے۔ لوگوں نے یہاں تک لکھ دیا کہ انگلینڈ غلطی سے عالمی چمپئن بن گیا، وہ اس خطاب کے لائق نہیں تھا۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ ‘غیرملکی کھلاڑی’ باہرجاتے ہی انگلینڈ کی ٹیم کی پول کھل گئی

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading