آج دوبارہ پارلیمنٹ میں طلاق ثلاثہ بل پیش ہوگا

نئی دہلی:لوک سبھا کے مانسون سیشن میں جمعرات کو طلاق ثلاثہ بل پیش کیا جائے گا۔ بی جے پی نے وہپ جاری کرکے اپنے اراکین پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں پیش ہونے کا ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ دوسری طرف کانگریس نے بھی اس کے پیش نظرلوک سبھا اورراجیہ سبھا میں اراکین پارلیمنٹ کے لئے آئندہ دو دن حاضررہنے کے لئے وہپ جاری کردیا ہے۔ اس سے قبل پارلیمنٹ میں بجٹ سیشن کے دوران پانچویں دن 21 جون کو ہی اس بل کا مسودہ پیش کیا گیا تھا، جس پر اپوزیشن جماعتوں نے سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔حکومت نے اس بل کو لے کر دعویٰ کیا ہے کہ طلاق ثلاثہ بل مسلم خواتین کومساوی حقوق فراہم کرے گا اورانصاف کو یقینی بنائے گا۔ یہ بل شادی شدہ خواتین کے حقوق کی حفاظت میں مدد کرے گا اوران کے شوہروں کے ذریعہ ‘طلاق بدعت’ سے طلاق دینے سے روکے گا۔

Leave a comment