دہلی، 15جولائی (یو این آئی)واٹس ایپ گروپ ’نیٹ جے آرایف (اردو ادب) ‘سے مستفید ہو کر 11طلبہ اس بار جے آر ایف کے لیے کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ اطلاع پیر کوگروپ ایڈمن دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) کے ریسرچ اسکالر محمد عرفان نے دی۔
نوجوانوں کو اردو ادب کاحصّہ بنانے اور زبان کو فروغ دینے کے لئے چار سال قبل انہوں نے چار سال قبل خواہش مند طلبہ و طالبات کے لیےتعلیمی ادارہ واٹس ایپ گروپ کی شروعات کی تھی ۔ یہ گروپ اردو زبان سے یو جی سی(یونیورسٹی گرانٹ کمیشن)کے مقا بلہ جاتی امتحان نیٹ (نیشنل ایلیجیبیلٹی ٹیسٹ) اور جے آرایف( جونیئر ریسرچ فیلوشپ) کی تیاری کر نے والے ایسے نو جوانوں کے لیے بنایا گیا تھا جنہیں، بہتر رہنمائی، ضروری موادکی فراہمی اور کتابوں کے انتخاب میں دقتیں ہو تی تھیں۔اس گروپ کا فیض یہ رہا کہ اس نے ضرورت مند نوجوانوں کو زنجیر کی کڑیوں کی طرح طرح باہم جوڑ دیا ۔رفتہ رفتہ طالب علموں کی بڑی تعداد اس گروپ سے جڑتی گئی یہاں تک کہ یکے بعد دیگرے چار گروپ بنانے پڑ گئے۔ اِس وقت تقریبا 700-800طلبہ و طالبات اس گروپ سے مستفیدہورہےہیں ۔ اس (نیٹ، جے آر ایف کے)ششماہی امتحان میں 50 سےزائد امیدوار کامیاب ہوکر ملک کے مختلف جامعات میں داخلہ لے کر زبان و ادب کے فروغ میں سرگرم عمل ہیں۔
گذشتہ ۱۳ جولائی کو نیٹ اور جے آر ایف کے نتائج کے اعلان کے مطابق کل چھ فیصدکامیاب نوجونوں میں تقریباً 37 طلبہ جے آر ایف اور 355 طلبہ نیٹ کے لیے کوالیفائی ہوئے ہیں۔
یو جی سی کے اس اہم امتحان میں واٹس ایپ گروپ میں شامل طلبہ نے اس مرتبہ جے آریف کے لیے بہترین کارکردگی کا عمدہ مظاہرہ کیا ہے۔ ان میں محمد عارف (جے این یو)،قمر احمدمغل(جموں یونیورسٹی)،عشرت حسین (جموں یونیورسٹی)،محمد اقبال،صدام حسین(خواجہ معین الدین چشتی یونیورسٹی، لکھنؤ)،کنیز فاطمہ( الہ آباد)،این ۔ایم برکاتی(مالیگاؤں)،محمدوقار(مالیگاؤں)،نور محمد(مالیگاؤں)،محمد مشتاق(ڈی یو)،فیضان اشرف( رامپور)اور دیگر نے اعلی نمبرات کے ساتھ جے آر ایف کے لیے کامیابی حاصل کی ہے۔
گروپ ایڈمن محمد عارف کا کہنا ہےکہ "کامیابی بازاروں میں نہیں بکتی بلکہ انسان اپنے اپنے عزم و حوصلے اور محنت سے حاصل کرتا ہے‘۔
وہیں دوسری جانب عبدالقادر ،مرجینہ ،صابر،اعجاز،سفیان دانش، شاکر ، رضوان، انوارالحق،عامر،سلیم، اکبر، صابر ،ہلال ،سیداسمعیل ،شاہد ،پرویز،اکرم،شعیب،منیش احتشام،انضمام اور دیگر طلبہ و طالبات نے بھی اچھے نمبرات کے ساتھ نیٹ لیے کامیابی حاصل کر کے اپنے شہر،والدین اور وہاٹس ایپ گروپ کا نام روشن کیا ہے۔
واٹس ایپ گروپ ’نیٹ جے آرایف (اردو ادب) ‘سے مستفید ہوکر کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات نے حوصلہ افزائی اور ہرممکن امداد کے لیے محمدعارف اور شعیب صاحبان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے ان کے علاوہ غلام غوث (ڈی یو) ، طالب انصاری (ڈی یو)، ذبیح اللہ( ڈی یو) اور عبدالقادر (ڈی یو)، تبو (بھوپال)، صدام ، سفیان ، فرید، فیضان،سہیل ،نفیس(ڈی یو)کا بھی میں شکریہ ادا کیاجنہوں نے اپنا قیمتی وقت دے کر اس گروپ کو کامیاب بنایا۔