ناندیڑ:عازمین حج کے لئے ٹرینوں میں اضافی کوچس لگائے جائیں

rail coach mutalba

ناندیڑ۔ ۵۱ جولائی: اس سال فریضہ حج ادا کرنے کے لئے ناندیڑ سے500 سے زائد عازمین حج مکہ اور مدینہ روانگی کےلئے ممبئی امبارکیشن پائنٹ جانے والے ہیں۔ ناندیڑ ضلع کے بیشتر عازمین حج کی حج کمیٹی کے ذریعہ ممبئی سے 26 جولائی کو روانگی ہونے والی ہے۔ ناندیڑ کے کئی عازمین حج ممبئی سے23 جولائی اور26 جولائی کو سعود ی عرب روانہ ہونے والے ہیں۔ دو دن قبل رپورٹنگ کرنا ضروری ہے ۔ اس لئے بیشتر عازمین حج ناندیڑ سے 21 اور 24 جولائی کو دیو گیری ، نندی گرام ایکسپریس ٹرین سے ممبئی جانے والے ہیں۔ دونوں ہی ٹرینوں میں ریزرویشن فل ہو چکا ہے اور ویٹنگ لسٹ چل رہی ہے ۔ اس سلسلہ میں آج سابق چیئرمن اسٹینڈنگ کمیٹی و کارپوریٹر شیم عبداللہ نے سابق چیف منسٹر و سابق رکن پارلیمنٹ اشوک چوہان سے ملاقات کر کے ان سے مطالبہ کیا کہ ریلوے حکام کو وہ اضافی کوچس کے لئے ہدایت دے اشوک چوہان نے فوری ریلوے حکام سے رابطہ کر کے ناندیڑ ڈیویژن کے مینجر ٹی رابھا کو مکتوب روانہ کیا اس مکتوب میں مطالبہ کیا گیا کہ 21 جولائی اور24 جولائی کو ناندیڑ سے ممبئی کے لئے دیوگیری اور نندی گرام ایکسپریس میں سلیپر کے دو دو کوچس زائد لگائے جائیں۔ آج اسسٹنٹ کمرشیل مینجر سے شمیم عبداللہ ، کارپوریٹر مسعود احمد خان، صابر چاﺅش، منتجب الدین نے ملاقات کر کے انہیں یہ مکتوب پیش کیا اور ان سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ ریلوے حکام نے تیقن دیا کہ وہ کم از کم دیو گیری ایکسپریس کو اضافی کوچس 21 اور24 جولائی کو لگائیں گے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading