واٹس ایپ کا نیا فیچرصارفین کیلئے پریشانی کھڑا سکتا ہے

نئی دہلی : 3 نومبر۔(ایجنسیز)واٹس ایپ 2018 کی شروعات سے ہی اپنے ایپ میں مسلسل نئے نئے اپڈیٹ پیش کر رہا ہے۔ مگر ہو سکتا ہے آنے والے اپڈیٹ سے ہم زیادہ خوش نہ ہوں تاہم پریشان ہی ہو جائیں۔ دراصل واٹس ایپ پر ہمارے اسٹیٹس جلد کمپنی کی کمائی کا ذریعہ بننے والے ہیں۔خبر کے مطابق واٹس ایپ اپنے صارفین کے اسٹیٹس میں اشتہار دکھائےگا۔ ویسے تو واٹس ایپ پرآنے والے زیادہ تر فیچر ہمیں خوش کرتے ہیں مگر اسٹیٹس میں اشتہار دیکھنا پریشان کر سکتا ہے۔خبر کے مطابق اگست کی شروعات میں ائی وال اسٹریٹ جرنل کی خبر کے مطابق اشتہار کی شروعات آئندہ سال یعنی 2019 سے ہوگی۔ غور طلب ہے کہ دنیا بھر میں تقریباََ دیڑھ ارب صارفین والی اس ایپ پر فی الحال کوئی اشتہار نہیں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی اور خبروں کے مطابق اب جلد وقت آنے والا ہے اب واٹس ایپ اشتہار سے پیسے کمائےگا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading