فوج نے ذہنی معذور شخص کو گولی مارکرہلاک کردیا

  • شوپیاں:فوج نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے پہنو نامی گاؤں میں ان کے کیمپ میں داخل ہونے کی مبینہ کوشش کرنے والے ایک ذہنی طور پر معذور شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ گزشتہ رات قریب تین بجے پیش آیا ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت بیگام کولگام کے رہنے والے رئیس احمد وانی ولد عبدالحمید وانی کے طور پر ہوئی ہے۔سرکاری ذرائع نے واقعہ کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات قریب تین بجے ایک شخص نے پہنو شوپیاں میں قائم فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز (آر آر) کیمپ کی حفاظتی باڑ عبور کی اور کیمپ کے بالکل نزدیک آگیا۔انہوں نے کہا ’مذکورہ شخص نے سکیورٹی باڑ عبور کی اور کیمپ کی دیوار کے بالکل نزدیک پہنچ گیا۔ سنتری کی متعدد انتباہات کے بعد بھی مذکورہ شخص نہیں رکا۔ سنتری نے گولیوں کے کچھ راؤنڈ ہوا میں چلائے لیکن مذکورہ شخص تب بھی نہیں رکا۔ سنتری نے بعدازاں مذکورہ شخص کو نشانہ بناکر گولیاں چلائیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading