نیلنگہ(لاتور): 23۔نومبر۔(ورقِ تازہ نیوز) 21۔نومبر مطابق بارہ ربیع النور کی آذان فجر کے بعد سے نیلنگہ کی فضاء بدلی بدلی سی تھی ہر بچہ خوشیوں میں ڈوبا ہری جھنڈیا لہرا رہا تھا ، ہر زبان نغمہ محبوب کے خوش کن ترانے سے تر تھی نماز فجر کے بعد سے کئی مقامات پر لنگر کا اہتمام تھا جس میں ہر مذہب ومسلک کے غرباء اور مساکین کو کھانے کی آزادی تھی ۔سڑکیں ، گلیاں اور شاہ راہ ہری جھنڈیوں سے سزا دئے گئے تھے ۔ صبح کے گیارہ بجے جوانوں پرجوش قافلہ نیلنگہ شیواجی چوک پر پہونچ چکا تھا ہر زبان مرحبا کے نغمے گنگنا رہی تھی ۔ 11:30 منٹ پر جلوس عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ قافلہ علما اور عمائدین شہر کی نمائندگی میں درگاہ پیر پاشا قادری کی طرف خرام ناز کرتا ہوا روانہ ہوا ۔قاری غلام غوث صاحب قبلہ امام اورنگ پور مسجد ، قاری حبیب صاحب چھوٹی مسجد نیلنگہ ، ڈاکٹرا سعادت حسین صاحب ناظم اعلی دارالفرقان کنزالایمان ، مولانا سید نصرالدین صاحب سکریٹری دارالفرقان ، مولانا عابد رضا دارلعلوم نورالحق نیلنگہ ، قاری ربیع الاسلام صاحب امام دادا پیر ۔ان کے علاوہ سید یوسف اللہ قادری سجادہ نشین پیر پاشا قادری ، سید حیدر ولی اللہ قادری صاحب سجادہ دادا پیر ۔الحاج منظور احمد دیش مکھ سہروردی علیہ الرحمہ شریک رہے اور جلوس کی قیادت کی ۔قاری حبیب صاحب ، قاری غلام غوث صاحب اور قاری ربیع الاسلام نے راستے میں اپنی مترنم آواز اور پرسوز کلام سے اہل جلوس پر وجد کی کیفیت طاری کردی ۔آخر میں یہ جلوس پیر پاشاقادری علیہ کی درگاہ میں پہونچ کر جلسے کی شکل میں تبدیل ہو گیا جس کو فیروزآباد یوپی سے تشریف لائے مہمان خطیب مولانا اسلم نوری نے خطاب کیا اور یہ پیغام خاص طور پر دیا کہ اپنی نسل میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ڈالنی طاہیے اور مسلم بچوں کو تعلیم کی طرف خاص توجہ دینی چاہیے ۔ نوجوان کی قیادت کا فریضہ سمیر خطیب اور صفدر قادری نے بڑی محنتوں اور مشقتوں سے انجام دیا ۔اس جلوس کی اجتماعی کامیابی کا سہرا انہی دونوں جوانوں کے سر جاتا ہے جنہوں نے رات ودن محنت کرکے جلوس کو اس حد تک کامیاب کیا