ہم نے 17 منٹ میں بابری مسجد منہدم کر دی تھی:سنجےراوت

ممبئ: 23نومبر. (ایجنسیز)شیوسینا کے راجیہ سبھا ممبر سنجے راوت نے جمعہ کو اجودھیا میں کہا کہ جب ہم نے 17 منٹ میں بابری مسجد کو منہدم کر دیا تھا تو اب قانون لانے میں مودی حکومت آخر دیر کیوں کر رہی ہے۔ یہاں مندر بنانے کی پارٹی کی مانگ کو دوہراتے ہوئے انہوں نے ” پہلے مندر پھر سرکار” کا نعرہ دیا۔ راوت نے واضح کیا کہ شیو سینا رام کے نام پر ووٹ نہیں مانگے گی۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر معاملے کی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔شیو سینا ممبر نے کہا ، ‘ بی جے پی کو 4 سال دئے لیکن ان 4 سالوں میں کچھ نہیں کیا۔ اب زیادہ انتظار نہیں کریںگے۔ اب حکومت قانون لائے اور اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کرے”۔سنجے راوت نے کہا ” ہم نے 17 منٹ میں 12 مسجد توڑ دی تو قانون بنانے میں کتنا وقت لگتا ہے؟ روشٹر پتی بھون سے لیکر یوپی تک بی جے پی کی حکومت ہے۔ راجیہ سبھا میں ایسے بہت ممبر ہیں جو رام مندر کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ جو مخالفت کریں گے ان کا ملک میں گھومنا مشکل ہوگا "۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading